گلگت میں فائرنگ پولیس اہلکارسمیت 3افراد جاں بحق
یونیورسٹی طلبہ میں تصادم،پولیس کالاٹھی چارج،11 افرادزخمی ،شہرمیں کشیدگی.
ISLAMABAD:
گلگت شہرکے مختلف علاقوں میںفائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
شہر میں کشیدگی بڑھنے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے بھی غائب نظرآئے۔دوسری جانب قراقرم یونیورسٹی کے2 طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی،پولیس کے مطابق معمولی تنازع پر طلبہ گروپوں میں سینٹرل پولیس آفس کے قریب تصادم ہوا۔
ثناء نیو ز کے مطابق یونیورسٹی میں ایک طلبہ تنظیم کیطرف سے تقریب کا انعقادکیا گیاجبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی حدود میں کسی بھی قسم کی مذہبی اورسیاسی تقریب کی پابندی عائدتھی جس پر گلگت شہر کے مختلف علاقوں میںاس پابندی کیخلاف مظاہرے شروع ہو گئے جسکے بعد فریقین چنار بازکے مقام پر جمع ہوگئے اور ایک دوسرے کیخلاف نعرے لگانے لگے، سیکیورٹی فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، شیلنگ اورہوائی فائرنگ بھی کی۔