ججوں کی قلت مصری صدر نے آئینی ریفرنڈم 2مراحل میں کرانیکا اعلان کردیا

پہلامرحلہ15دسمبرکو جبکہ دوسرامرحلہ 22دسمبرکو منعقد ہوگا، فیصلہ ججوں کی کمی کےباعث الیکشن کمیشن کی درخواست پرکیاگیا ہے.

150 ممالک میں مصری سفارتخانوں میں ووٹنگ شروع ، فوج کی زیر نگرانی سیاسی لیڈروں کی اہم میٹنگ معطل کردی گئی. فوٹو: رائٹرز/فائل

مصری صدر محمد مرسی نے ججوں کی اکثریت کے 15دسمبر کو آئین میں ترمیم سے متعلق ریفرنڈم کی نگرانی سے انکار پر ریفرنڈم کو2 مرحلوں میں کرانے کا اعلان کردیا۔

صدارتی فرمان کے مطابق پہلا مرحلہ 15 دسمبر جبکہ دوسرا مرحلہ 22 دسمبر کو منعقد ہوگا۔ مصری ذرائع ابلاغ نے سپریم الیکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹریٹ کے سربراہ جسٹس محمود ابوشوشہ کے حوالے سے بتایا کہ ریفرنڈم کو2مراحل میں منعقد کرنے کا فیصلہ ججوں کی کمی کے باعث الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ریفرنڈم کو2 مراحل میں منعقد کرنے کا فیصلہ وقت کی کمی کے بھی پیش نظر کیا گیا ہے۔




پہلے مرحلے میں قاہرہ، اسکندریہ، دقھلیہ، غربیہ ، الشرقیہ، اسہوط، سوھا، اسورن اور شمالی و جنوبی سینا میں ریفرنڈم کرایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں قنا، بنی یوسف ، المینا، المنونیم، الجیرہ، دمیاط، الوادی الجدید، الجر الاحمر الفیوم، کفرا شیخ، جیرہ، پورٹ سعید، سوئز، مطروح، الاقصر، القلیوبیہ اور الاسماعیلہ میں کرایا جائے گا۔ 150 ممالک میں مصری سفارتخانوں میں ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق مصر میں امن کوششوں کو اس وقت مزید دھچکا لگا جب بدھ کو فوج کی زیر نگرانی سیاسی لیڈروں کی اہم میٹنگ کو حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے مثبت رد عمل نہ ملنے کی وجہ سے معطل کردیا گیا ۔
Load Next Story