افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں 6ماہ توسیع

سال کے آخر تک2 لاکھ پناہ گزین واپس جائینگے، 26لاکھ مقیم ہیں،وزیراعظم کوبریفنگ.


APP December 13, 2012
سال کے آخر تک2 لاکھ پناہ گزین واپس جائینگے، 26لاکھ مقیم ہیں،وزیراعظم کوبریفنگ۔ فوٹو :اے ایف پی/فائل

وزیراعظم پرویز اشرف نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق سہ فریقی معاہدہ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ، معاہدے کی مدت 30 دسمبر کو ختم ہونا تھی ۔

اس بات کا فیصلہ بدھ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

9

وزیراعظم نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی نگرانی کیلیے وزیر سیفران انجینئر شوکت اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال کے آخر تک صرف 2 لاکھ پناہ گزین ہیوطن واپس جاسکیں گے جبکہ بدستور 16 لاکھ رجسٹرڈ اور 10 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزین پاکستان میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں