راکھی ساونت انگریزی اور فرانسیسی سیکھنے کیلیے کلاسیں لینے لگیں

انگریزی اور فرنسیسی روانی سے بولنے کے لیے بہت محنت کررہی ہوں، راکھی ساونت

آج کل میں ان زبانوں پرروانی حاصل کر نے کے لیے کلاسس لے رہی ہوں، اداکارہ: فوٹو: فائل

GUJRANWALA:
بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت کو ہمیشہ اپنی انگریزی کمزور ہونے کا قلق رہتا ہے لیکن اب انہوں نے اپنی اس کمزوری پر قابو پانے کی ٹھان لی ہے۔

بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت نئے نئے طریقوں سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انگریزی بولنے کے منفرد اندازسے بھی سب ہی واقف ہیں تاہم اب اداکارہ جلد ہی اپنی انگریزی میں پرفیکٹ ہوجائیں گی کیونکہ انہوں نے اس کی باقاعدہ کلاسیں لینا شروع کر دی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راکھی ساونت کے لباس سے نیا تنازع


دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت اپنی نئی آنے والی فرانسیسی فلم ایک بھارتی لڑکی کا کردار ادا کر نے جارہی ہیں جس کے لئے انہوں نے فرانسیسی زبان سیکھنے کے لیے باقاعدہ کلاسس بھی لینا شروع کر دی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا چھت کے پنکھوں پرپابندی کا مطالبہ

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا فرانسیسی زبان سیکھنا بہت بڑا چیلنج بھی ہے کیونکہ میں بہتر طور پر انگریزی بھی نہیں بول سکتی ، اس لیے آج کل میں ان زبانوں پر روانی حاصل کر نے کے لیے کلاسس لے رہی ہوں اور بہت محنت بھی کر رہی ہوں۔
Load Next Story