لاہور میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد
25 سالہ مالک نے پہلے اپنی بیوی اور دونوں بچوں کو قتل کیا اور پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، پولیس
نواب ٹاؤن کے علاقے رسول پورہ میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں نواب ٹاؤن کے علاقے رسول پورہ میں واقع گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کی شناخت 25 سالہ مالک اس کی 22 سالہ بیوی آسیہ جب کہ بچوں 3 سالہ مریم اور 5 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے محمد مالک بطور سیکورٹی گارڈ کام کرتا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خود کشی لگتا ہے، مالک نے پہلے بیوی اور دونوں بچوں کو قتل کیا اور پھر پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ میاں اور بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رسول پورہ میں 4 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔