دپیکا کے بعد ہریتھک نے بھی ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا

ہرانسان کوکچھ ایسے مسائل درپیش ہوتے ہیں جن سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے، ہریتھک روشن


ویب ڈیسک October 18, 2016
میں نے اپنی ذاتی زندگی میں اتار چڑھاؤ کا زیادہ سامناکیا ہے، اداکار: فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹارہریتھک روشن کی 2 سال بعد فلم ''موہن جودڑو'' کے ذریعے سلوراسکرین پرواپسی ہوئی تھی لیکن وہ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے تھے جس کے بعد وہ خاصے پریشان بھی رہنے لگے تھے تاہم اداکارکی ذاتی زندگی بھی گزشتہ دنوں خاصی پریشانیوں کا شکاررہی ہے جس کے بعد انہوں نے انکشاف کیا ہے وہ بھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طرح ڈپریشن جیسی بیماری کا شکاررہ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ زندگی میں مختلف قسم کے اتار چڑھاؤ کے باعث وہ بھی ڈپریشن کا شکاررہ چکے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہوں نے بہت سی الجھنوں کا سامنا بھی کیا ہے جیسا کہ سب ہی اپنی زندگی میں کرتے ہیں اور یہ ایک معمول کی بات ہے جس کا سامنا ہر انسان کرتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ہریتھک روشن اپنی فلم ''موہن جو دڑو'' کی ناکامی سے پریشان

اداکارنے کہا کہ سب ہی اپنی زندگی میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہیں لیکن میں نے اپنی ذاتی زندگی میں اس کا زیادہ سامنا کیا ہے، زندگی میں محض "سب اچھا" ہی اہمیت کا حامل نہیں ہوتا، کبھی کبھی "کچھ برا" بھی ہمیں بہت کچھ سکھاتا ہے کیونکہ سوچ کی وضاحت بہت ضروری ہوتی ہے، کبھی کبھی آپ کا دماغ بھی بہت سے برے خیالات کو جگہ دیتا ہے جس کی کسی اور کی جانب سے نشاندہی بہت ضروری ہوتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دپیکا ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ ہرانسان کے ساتھ ہی کچھ نہ کچھ ایسے مسئلے مسائل ہوتے ہیں جن کے باعث وہ ڈپریشن کا شکارہوجاتاہے۔ بہت سے لوگ خاموشی سے اس بیماری کو سہتے ہیں اور دیگر کسی بھی بیماری کو سب کے سامنے عیاں کردیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں