عدالتی پالیسی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچارہے ہیں چیف جسٹس

عد لیہ میں ادارہ جا تی بالادستی کیلیے ہم نے قومی عدالتی پالیسی مرتب کی ہے


Numainda Express July 25, 2012
عد لیہ میں ادارہ جا تی بالادستی کیلیے ہم نے قومی عدالتی پالیسی مرتب کی ہے فوٹو/ایکسپریس

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاکستانی نوجوانوںکوروشن مستقبل کی اُمید قرار دیتے ہوئے حکومتی سطح پرنوجوانوںکی سرپرستی کی ضرورت پر زور دیاہے،سپریم کو رٹ اسلا م آبادمیںقومی یوتھ اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نیشنل یوتھ اسمبلی سے وابستہ نوجوان جس جذبے کیساتھ مستقبل کی تعمیرمیںمصروف ہیںیہ پاکستان کے روشن کل کی منز ل کوقریب کرے گا،

انھوںنے کہاکہ عد لیہ میں ادارہ جا تی بالادستی کیلیے ہم نے قومی عدالتی پالیسی مرتب کی ہے اوراِس پالیسی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کی ہرممکن کو شش کر رہے ہیں۔قو می یو تھ اسمبلی وفدکے سربراہ حنا ن علی عباسی نے سٹوڈنٹ کیلئے رعایتی کارڈز کے اجر ا اوروفا قی سطح پرقو می یو تھ کمیشن کے قیام کی تجاویزفراہم کرتے ہوئے عدلیہ کے وقارکے بحا لی کے حو الے سے سپر یم کورٹ کے کردارکو سراہا۔نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفدکورجسٹررسپر یم کورٹ فقیرحسین بخا ری اورایڈ یشنل رجسٹرارکی جا نب سے عدالتی نظم وضبط، کارکردگی اور دیگرامورپرمفصل بریفنگ دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں