کراچی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کئی مقامات پر بجلی معطل

بارش کی وجہ سے کراچی کی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہوگیا۔


ویب ڈیسک December 13, 2012
کراچی میں موسم سرما کی پہلی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار۔ وٹو:فائل

گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی موسلادھار بارش سے شہریوں میں خوشی کی لہرڈور گئی، کئی مقامات پر فیڈر ٹرپ ہونےسےبجلی معطل ہو گئی۔

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی،ناظم آباد ،بفرزون، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد ، شریف آباد ،فیڈرل بی ایریا ، گلشن اقبال ،ناگن چورنگی میں بارش کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر فیڈر ٹرپ ہوگئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہوگیا جس کے باعث کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی بند ہوگئیں جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |