بھارت نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا

بھارت کی جانب سے چیتن نے سب سے زیادہ 98 رنز بنائے۔

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم نے مقررہ اووز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔فوٹو: وکی پیڈیا

بھارت نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی دی۔


بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم نے مقررہ اووز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم 229 رنز بنا سکی، بھارت کی جانب سے چیتن نے سب سے زیادہ 98 رنز بنائے۔

پاکستانی کپتان ذیشان عباسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ٹیم کو 220 تک روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے، دوسری جانب بھارتی کپتان شیکھر نائیک کا کہنا تھا کہ پریشر نہیں ہے ٹاس جیت جاتے تو بھی بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔

Recommended Stories

Load Next Story