2012 جاتے جاتے ایک خوشی دے گیا شاہ رخ خان

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان 2012 میں گھر سے لے کر بالی وُڈ تک تنازعات میں گھرے رہے۔


ویب ڈیسک December 13, 2012
رواں سال میں اداکارہ پریانکا چوپرا کےساتھ افیئر کی وجہ سے شاہ رخ خان کی گھریلو زندگی بھی شدید مشکلات کا شکار رہی۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سال 2012 میں تنازعات میں گھرے رہے لیکن یہ سال جاتے جاتے انہیں ایک خوشی دے گیا۔


کنگ خان کا کہنا ہے کہ سال 2012 میں ان کے لئے مشکلات رہیں لیکن یہ سال جاتے جاتے انہیں ایک خوشی دے گیا، ان کی فلم ''جب تک ہے جان'' سپر ہٹ ثابت ہوئی۔


اس سے قبل سال 2012 میں کنگ خان نے فرح خان کے شوہر کی ایک تقریب کے دوران پٹائی کردی تھی اور آئی پی ایل کے حوالے سے بھی کنگ خان تنازعات میں گھرے رہے جس کی وجہ سے کر کٹ اسٹیڈیم میں ان کے جانے پر پابندی لگا دی گئی اور اسی سال پہلی مرتبہ عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی کرنے پر انہیں عدالت جانا پڑا تھا، رواں سال میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کےساتھ افیئر کی وجہ سے ان کی گھریلو زندگی بھی شدید مشکلات کا شکار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں