گلگت گزشتہ روز فائرنگ کے باعث تعلیمی ادارے بازاردفاتر بند

گلگت میں گزشتہ روزہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔


ویب ڈیسک December 13, 2012
گلگت میں گزشتہ روزہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: پی پی آئی ، فائل

گزشتہ روز فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں آج تعلیمی ادارے، بازار،سرکاری اور نجی دفاتر بند ہیں جبکہ پولیس، رینجرزاوراسکاؤٹس شہرمیں گشت کر رہےہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گذشتہ روز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےدوطلبا گروپوں کی ریلیوں کے دوران ہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث سوگ میں شہر کے تعلیمی ادارے ، بازار اور دفاتر بند ہیں۔

ڈپٹی کمشنرگلگت کےمطابق شہرمیں کشیدگی کی وجہ سےدفعہ 144 نافذ ہے جبکہ موٹرسائیکل پرپابندی سمیت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی تین روز کےلئےبندکردی گئی ہے اور شہرمیں سڑکیں سنسان ہیں تاہم پولیس، رینجرزاوراسکاؤٹس کشیدہ صورتحال کی وجہ سے گشت کر رہےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں