وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو خبر لیک ہونے کی تحقیقات خود کرنے کے ہدایت
آپ پر پورا اعتماد ہے لہذا اس خبر کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، وزیراعظم کی چوہدری نثار کو ہدایت
KAKAMIGAHARA:
وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈ کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے لہذا اس خبر کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے پر بریفنگ
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ''ڈان'' اخبار میں شائع ہونے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ سیاسی وعسکری قیادت نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ خبرمیں غیرمستند اور گمراہ کن مواد شامل کرکے قومی سلامتی سے متعلق ریاستی مفادات کوخطرے میں ڈالا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کی قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق من گھڑت خبر پر کارروائی کی ہدایت