پیپلز پارٹی پنجاب کی الیکشن کمشنرسے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی شکایت

چاردسمبر کوضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ کاسٹ کئے گئے,منظور وٹو


ویب ڈیسک December 13, 2012
چاردسمبر کوضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ کاسٹ کئے گئے,منظور وٹو فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

پیپلز پارٹی پنجاب کے وفدنےالیکشن کمشنرسے ملاقات کے دوران ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی شکایات پیش کیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میاں منظور وٹو کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد نے الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کے حوالے سے سفارشات بھی پیش کیں، ملاقات کے بعد منظور وٹو کا کہناتھا کہ آئندہ انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج تعینات کی جائے اور پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کے دستے مارچ کریں گے۔

منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بحال کی جائے اور سیشن جج بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کئے جائیں ، انہوں نےکہا کہ چاردسمبر کوضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی اور جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ کاسٹ کئے گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں