کراچی کی نئی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہونگی سیکریٹری الیکشن کمیشن

ووٹرز کی تصدیق کے لئے سندھ حکومت کے 18 ہزار لوگ درکار ہونگے, سیکریٹری الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک December 13, 2012
ووٹرز کی تصدیق کے لئے سندھ حکومت کے 18 ہزار لوگ درکار ہونگے, سیکریٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو ایکسپریس

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی نئی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہونگی۔

اسلام آبد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ ووٹروں کی تصدیق میں فوج کی مدد کے لئے وزارت دفاع اور کور کمانڈر کراچی کوخط لکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی شکایات عمومی ہیں، یہ شکایات الیکشن ٹربیونل میں درج نہیں کرائیں گئیں۔

اشتیاق احمد نے کہا کہ ووٹرز کی تصدیق کے لئے سندھ حکومت کے 18 ہزار لوگ درکار ہونگے جس کے بعد ایک ماہ میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں عدالتی حکم کے مطابق ہونگی سپریم کورٹ نے 2 ہفتوں میں نئی حلقہ بندیوں کی رپورٹ طلب کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں