شفاف انتخابات کرانا موجودہ حکومت کا واحد اچھا کام ہو گا عمران خان

ٹیکس آمدن کو لیپ ٹاپ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے خرچ کیا جارہا ہے،عمران خان


ویب ڈیسک December 13, 2012
ٹیکس آمدن کو لیپ ٹاپ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے خرچ کیا جارہا ہے،عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کرانا موجودہ حکومت کا واحد اچھا کام ہو گا۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےکہاکہ ٹیکس آمدن کو لیپ ٹاپ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے خرچ کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ 31 فیصد ارکان اسمبلی نے آج تک ٹیکس تو کیا این ٹی ایم نمبر تک نہیں لیا.

عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضے معاف کرانے اور ٹیکس نہ دینے والوں کو الیکشن کے لیے نااہل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ 5 سال میں منتخب ارکان کے اثاثے تو بڑھے لیکن ٹیکس نہ دینا سب سے بڑی کرپشن ہے ،انہوں نے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج تعینات کرنے اور رینجرز کی موجودگی کے فیصلہ کو بھی سراہا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |