ملک میں روزانہ 6 سے7 ارب روپےکی کرپشن ہورہی ہے فصیح بخاری

ملک میں کرپشن کی ایک بڑی وجہ اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کی تعیناتی ہے۔ فصیح بخاری


ویب ڈیسک December 13, 2012
ملک میں کرپشن کی ایک بڑی وجہ اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کی تعیناتی ہے۔ فصیح بخاری. فوٹو پی آئی ڈی

چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نےکہا ہےکہ حکومت اور نیب آمنے سامنے نہیں، ملک میں روزانہ 6 سے 7 ارب روپےکی کرپشن ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران چیئرمین نیب نےکرپشن کےمتعلق پیپرجاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے پاس 1700 کیس ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزرگیا کہ کوئی حکومت کا تختہ الٹے گا اب کرپشن کی نہر کو ختم کرنا ہوگا ورنہ مچھلیاں اورمگرمچھ بڑھتے رہیں گے۔

فصیح بخاری نے کہا کہ ریاست کے اب دوستون رہ گئے ہیں عدلیہ اور پارلیمنٹ، انہوں نے کہا کہ روزانہ 10 سے 12 ارب روپے کے لیکجز ہورہے ہیں گزشتہ 11 ماہ میں نیب نے 80 ارب روپے ریکور کئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کی ایک بڑی وجہ اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کی تعیناتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں