کراچی میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا وزیر دفاع

دہشتگرد عدم ثبوت کی بنا پر عدالتوں سے رہا ہوجاتے ہیں جس کے لئے فیئر ٹرائل ایکٹ بہت ضروری ہے۔


ویب ڈیسک December 13, 2012
سیاسی اورعسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی ہے,نوید قمر ۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

وزیر دفاع سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا کیونکہ ماضی میں شہر میں ہونے والے فوجی آپریشن کے نتائج سود مند نہیں رہے۔


اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عدم ثبوت کی بنا پرعدالتوں سے رہا ہوجاتے ہیں جس کے لئے فیئر ٹرائل ایکٹ بہت ضروری ہے۔


نوید قمر کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی ہے۔ اہم امور پر سیاسی اور عسکری قیادت یکساں موقف رکھتی ہے۔ سپریم کمانڈر سے عسکری قیادت کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اور بحریہ کے بجٹ میں اضافہ ہونا چاہئے جس کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |