حکومتی نااہلی کےباعث قومی ادارے تباہی کےدہانے پر پہنچ گئے نواز شریف

پی آئی اے اور ریلوے سمیت ملک کے تمام ادارے تباہی کے دہانےتک پہنچ چکے ہیں، نواز شریف


ویب ڈیسک December 13, 2012
نواز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس پارٹی کو ووٹ دیا اسی پارٹی نے سندھ کے عوام پر مظالم ڈھائے۔فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی کےباعث قومی ادارے تباہی کےدہانے تک پہنچ چکے ہیں۔


دادو کے قریب خیرپور ناتھن شاہ میں جلسے سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا پی آئی اے اور ریلوے سمیت ملک کے تمام ادارے تباہی کے دہانےتک پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کےساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی لوڈشيڈنگ کے باعث عوام کا جینا محال ہوچکاہے۔


نواز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس پارٹی کو ووٹ دیا اسی پارٹی نے سندھ کے عوام پر مظالم ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اقتدار ميں آکر عوام کی تقدیر بدل دے گی۔


جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غوث علی شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے حوالےسے نواز شریف کا موقف واضح ہے، سندھ کے عوام کی رضامندی کے بغیر ڈيم نہیں بنایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں