حکومتی نااہلی کےباعث قومی ادارے تباہی کےدہانے پر پہنچ گئے نواز شریف
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی کےباعث قومی ادارے تباہی کےدہانے تک پہنچ چکے ہیں۔
دادو کے قریب خیرپور ناتھن شاہ میں جلسے سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا پی آئی اے اور ریلوے سمیت ملک کے تمام ادارے تباہی کے دہانےتک پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کےساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی لوڈشيڈنگ کے باعث عوام کا جینا محال ہوچکاہے۔
نواز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس پارٹی کو ووٹ دیا اسی پارٹی نے سندھ کے عوام پر مظالم ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اقتدار ميں آکر عوام کی تقدیر بدل دے گی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غوث علی شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے حوالےسے نواز شریف کا موقف واضح ہے، سندھ کے عوام کی رضامندی کے بغیر ڈيم نہیں بنایا جائیگا۔