بھارت مقبوضہ كشمير ميں انسانی حقوق كی خلاف ورزيوں كی آزادانہ تحقيقات كرائے ايمنسٹی انٹرنيشنل

بھارتی فورسز كے كسی بھی اہلكار كو انسانی حقوق كی پاماليوں ميں جوابدہ نہيں بنايا جارہا۔

بھارتی حكومت اور قابض انتظاميہ كوا نسانی حقوق كی پاماليوں ميں ملوث افراد كو ان كا عہدہ و مرتبہ ديكھے بغير انصاف كے كٹہرے ميں كھڑا كرنا چاہيے۔ فوٹو: فائل

ايمنسٹی انٹرنيشنل نے بھارت پر زور ديا ہے كہ وہ مقبوضہ كشمير ميں انسانی حقوق كی سنگين خلاف ورزيوں كی فوری آزادانہ اور غير جانبدارانہ تحقيقات كا آغاز كرائے۔



ايمنسٹی انٹرنيشنل كی خاتون محقق راحيلہ نارچور نے سری نگر ميں موجود انسانی حقوق كی دو تنظيموں كی حاليہ رپورٹ كا حوالہ ديتے ہوئے لندن ميں ايک بيان ميں كہا كہ بھارتی حكومت اور قابض انتظاميہ كوا نسانی حقوق كی پاماليوں ميں ملوث افراد كو ان كا عہدہ و مرتبہ ديكھے بغير انصاف كے كٹہرے ميں كھڑا كرنا چاہيے۔


انہوں نے کہا كہ آرمڈ فورسز اسپيشل پاورز ايكٹ، ڈسٹربڈ ايرياز ايكٹ جيسے كالے قوانين كی وجہ سے كشمير ميں اندھير نگری كے كلچر كو فروغ ملاہے اور بھارتی فورسز كے كسی بھی اہلكار كو انسانی حقوق كی پاماليوں ميں جوابدہ نہيں بنايا جارہا۔ انسانی حقوق سے متعلق ايشيا كی ايک اور تنظيم ایشین فیڈریشن اگینسٹ انفورسڈ ڈس اپئیرنسز نے فلپائن كے شہر ميں جاری ايک بيان ميں بھارت پر زور ديا كہ وہ مقبوضہ كشميرميں انسانی حقوق كے احترام كے حوالے سے اپنی عالمی ذمہ دارياں پوری كرے۔
Load Next Story