بینظیر بھٹو قتل کیس پرویز مشرف کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو نیا خط ارسال

سابق صدر پرویز مشرف بینظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں، خط کا متن

سابق صدر پرویز مشرف بینظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں، خط کا متن فوٹو: فائل

HAMBURG:
بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدروآرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گرفتاری کے لئے فرانس میں انٹرپول ہیڈ کوارٹر کو نیا خط ارسال کردیا گیا۔

پاکستان میں انٹرپول کے ڈائریکٹر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف بینظیر بھٹو کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں لہٰذا انہیں گرفتار کرکے فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ خط میں 2 امریکی صحافیوں کے بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور بیانات کی کاپیاں بھی ساتھ منسلک کی گئی ہیں۔


خط کے ساتھ پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری، ایف آئی آر اور گرفتاری اشتہارات کی کاپیاں ارسال کی گئی ہیں جبکہ پرویز مشرف کی بینظیر بھٹو کو فون کالز اور ای میلز کا ریکارڈ بھی ارسال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راوالپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
Load Next Story