آسٹریا میں ہٹلرکی رہائش گاہ منہدم کرنے کا فیصلہ نئی عمارت کی تعمیر کی جائے گی

گھر کی مالکن نے اس3 منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیا


INP October 19, 2016
ہٹلر کی رہائش گاہ کو گرا کر نئی عمارت کی تعمیر کی جائے گی جو انتظامی امور یاپھرفلاحی کاموں کیلیے استعمال میں لائے جائے گی۔ فوٹو: فائل

آسٹریا میں آنجہانی سیاست دان ایڈولف ہٹلرکی رہائش گاہ کومنہدم کرنے کافیصلہ کر لیا گیا جہاں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا میں ہٹلر کی رہائش گاہ کو گرا کر نئی عمارت کی تعمیر کی جائے گی جو انتظامی امور یاپھرفلاحی کاموں کیلیے استعمال میں لائے جائے گی۔

واضح رہے اس مکان پر حکومت اور اس کی مالکن کے درمیان جھگڑاتھا کیونکہ 1972 سے یہ گھر کرائے پر تھا اور اس وقت اس کا کرایہ 5 ہزار3 سو ڈالرہے۔

گھر کی مالکن نے اس3 منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیا مگر اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون پاس کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں