سعودی عرب میں قتل کے جرم میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا
شہری کو قتل کے جرم میں شہزادہ ترکی بن سعود کا سرِعام سر قلم کیا گیا، سعود وزارت داخلہ
سعودی عرب میں شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر شہزادے کا سر قلم کردیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہزادے ترکی بن سعود کا ایک شہری کو قتل کے جرم میں سر قلم کر دیا گیا ہے۔ شہزادہ ترکی بن سعود کا نومبر 2012 میں مقامی شہری عادل بن سلیمان سے جھگڑا ہوا تھا، ترکی بن سعود نے طیش میں آ کر فائرنگ کی جس سے عادل بن سلیمان جاں بحق ہوگیا۔
اس خبر کو پڑھیں: سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 47 افراد کے سر قلم
سعودی حکام کے مطابق جرم ثابت ہونے پر شہزادہ ترکی بن سعود کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور عدالتی حکم کے مطابق دار الحکومت ریاض میں سرعام شہزادہ ترکی کا سر قلم کر دیا گیا۔