رجسٹرارسپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے سپریم کورٹ

آئین کے آرٹیکل 68 کے مطابق پی اے سی سپریم کورٹ کے کھاتوں کی جانچ پڑتال نہیں کرسکتی


ویب ڈیسک December 13, 2012
آئین رجسٹرار سپریم کورٹ کو پی اے سی کے سامنے پیش ہونے کی اجازت نہیں دیتا، سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔


سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے، آئین کے آرٹیکل 68 کے مطابق پی اے سی سپریم کورٹ کے کھاتوں کی جانچ پڑتال نہیں کرسکتی اور نہ ہی آئین رجسٹرار سپریم کورٹ کو پی اے سی کے سامنے پیش ہونے کی اجازت دیتا ہے۔


واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے کھاتوں میں بے ضابطگیوں پر وضاحت کے لئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمعہ کو طلب کیا ہے، چیئرمین ندیم افضل گوندل کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کئی مرتبہ اس سلسلے میں اپنے تحفطات کا اظہار کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں