بلوچستان میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات دینے کی تجویز

موثرکارروائی ہوسکے گی، سپریم کورٹ میںجواب میںآئی جی ایف سی کاموقف


Numainda Express July 25, 2012
موثرکارروائی ہوسکے گی، سپریم کورٹ میںجواب میں آئی جی ایف سی کاموقف۔ فوٹو ایکسپریس

سپریم کورٹ میںبلوچستان سے متعلق کیس میںآئی جی ایف سی کے جواب میں کہا گیاہے کہ یکم جنوری سے 20 جولائی تک بلوچستان میں دہشت گردی کے829واقعات ہوئے جن میں 429افراد لقمہ اجل بنے، ہلاک شدگان میں 59ایف سی اہلکار،29پولیس والے،7فوجی اور 326شہری شامل ہیں جبکہ ایف سی پر169، پولیس پر 35اور لیویز پر 9حملے ہوئے۔

عدالت کوتجویزدی گئی ہے کہ جن آٹھ افرادکوپیش کرنے کاحکم دیاگیاتھا اگراس کی تحقیقات ایف سی سے کرانی ہے توپولیس کااختیاردیاجائے یا پھرآزادانہ کمیشن تشکیل دیاجائے۔بی بی سی کے مطابق آئی جی ایف سی نے رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ ایف سی کو پولیس کی طرح تفتیش کے اختیارات دیے جائیں تاکہ ایسے افرادکے خلاف موثر طریقے سے کارروائی کی جاسکے جو حملوں میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایک کمیشن تشکیل دیا جائے اور لاپتہ افرادکے مقدمات اس کمیشن کو سونپ دیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |