جکارتہ شاہ رخ خان کی شاندار پرفارمنس نے لوگوں کے دل موہ لئے

جکارتہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی انتہائی پر خلوص ہیں، شاہ رخ خان


IANS December 13, 2012
پرفارمنس میں شاہ رخ خان کا ساتھ بالی ووڈ کی مشہور اداکارؤں پریتی زنٹا، رانی مکھرجی اور بپاشا باسو نے دیا۔ فوٹو: آئی اے این ایس

KARACHI:

شاہ رخ خان نے جکارتہ میں ایک شو میں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل موہ لئے اور لوگ بے اختیار اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ ساتھ جھومنے اور ناچنے لگے۔


پرفارمنس میں شاہ رخ خان ایک بائیک پر سوار ہو کر اسٹیج پر آئے اور اپنی دھماکے دار پرفارمنس سے لوگوں کو محضوض کیا۔ پرفارمنس میں شاہ رخ خان کا ساتھ بالی ووڈ کی مشہور اداکارؤں پریتی زنٹا، رانی مکھرجی اور بپاشا باسو نے دیا۔


اس موقع پر شاہ رخ خان نے کہا کہ جکارتہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی انتہائی پر خلوص ہیں۔ یہاں کے لوگوں سے ملنے والا پیار میرے لئے بہت عزیز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں