بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے ایاز صادق

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے تحت معصوم کشمیریوں کا نشانہ بنا رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک October 19, 2016
بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے تحت معصوم کشمیریوں کا نشانہ بنا رہا ہے، ایازصادق۔ فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے پورے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ترکی کے شہر انقرہ میں او آئی سی کے پارلیمانی فورم سے خطاب کے دوران ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارت اشتعال انگیزی، بیان بازی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے تاہم تمام پاکستانی ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے ہروقت تیار ہیں جب کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنا رہا ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے پورے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : او آئی سی کا بھارت سے پھر مطالبہ

ایاز صادق نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے تحت معصوم کشمیریوں کا نشانہ بنا رہا ہے اور کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے منسوب کررہا ہے جب کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں