تحریک انصاف کا دھرنا رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد بند کرنے سے شہریوں کی زندگی مفلوج اور امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک October 19, 2016
تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرررکھا ہے فوٹو: فائل

2 نومبرکوتحریک انصاف کا دھرنا رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے جس میں وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنا بنیادی آئینی حق ہے لیکن آئین کسی کو دوسرے کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ شہرکو بند کرنے سے عام شہریوں کی روزمرہ کی زندگی مفلوج ہوجائے گی اوردھرنے کے باعث امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہے، اس لئے تحریک انصاف کو دھرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبرکو اسلام آباد میں دھرنے اورسرکاری دفاتر کو جانے والے راستے بند کرنے کا اعلان کرررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں