مصطفی کمال کے بیان کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور چھپا ہے منظور وسان

ایم کیو ایم لندن اور پاکستان مستقبل میں مل کر کام کریں گی، وزیر صنعت سندھ


ویب ڈیسک October 19, 2016
ایم کیو ایم لندن اور پاکستان مستقبل میں ملکر کام کریں گے، منظور وسان

وزیر صنعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کے بیان کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور چھپا ہے جب کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان مستقبل میں ملکر کام کریں گی ۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کے بیان کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور چھپا ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ابھی الگ ہیں یا ایک اسے جانچنے کی ضرورت ہے تاہم ایم کیو ایم لندن اور پاکستان مستقبل میں ملکر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 2018 سے پہلے نہیں ہوں گے جب کہ گورنر سندھ جلدی جانے والے نہیں وہ 2018 کے انتخابات تک اپنے عہدے پر رہیں گے۔

منظور وسان کاعمران خان کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ دھرنے کی تاریخ بدلیں گے، ان کی اس پیش گوئی کو کسی دانشمند نے عمران خان تک پہنچادیا لہذا عمران خان نے دھرنے کہ تاریخ تبدیل کرکے عقل مندی کا مظاہرہ کیا جب کہ پیپلزپارٹی کے لئے نومبر اور دسمبر انتہائی اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |