ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ ہے آئی ایس پی آر

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف ناپاک پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔

فاٹا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

آئی ایس پی آر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے فاٹا میں انسانی حقوق کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کو بے بنیاد اور پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ قرار دے دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق فاٹا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، پاک فوج اس رپورٹ کو مسترد کرتی ہے۔


پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف ناپاک پروپیگنڈے کا حصہ ہے، یہ ایسی خودساختہ کہانیوں پر مبنی ایک متعصبانہ رپورٹ ہے جنہیں مخصوص ایجنڈے کی خاطر گھڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاٹا میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
Load Next Story