سلمان خان پرایک بار پھر جیل جانے کی تلوارلٹکنے لگی

راجھستان حکومت نے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے بریت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

راجھستان حکومت نے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے بریت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست راجستھان کی حکومت نے سلمان خان کے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے بریت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

گزشتہ دنوں راجستھان ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو 18 سالہ پرانے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیس سے بری کردیا تھا لیکن اب ریاستی حکومت نے اداکارکو جیل بھیجنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی 18 سالہ پرانے مقدمے سے بری ہونے کی خوشیاں مانند پڑ گئی ہیں اور راجستھان حکومت نے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے بریت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس کے بعد اگلے ہفتے مقدمے کی سماعت کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمے دوبارہ کھولنے پر اداکار پر ایک بار پھر گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی ہے جب کہ مقدمے میں سلمان خان پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں 6 سال جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو جودھ پور کی ماتحت عدالت نے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے 2 مقدمات میں 5 سال اور ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔
Load Next Story