آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی سلامتی وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 19, 2016
ملاقات میں علاقائی سلامتی وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کارٹرنے ملاقات کی جس میں پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں ،خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کیخلاف قربانیوں پرخراج عقیدت پیش کیا۔

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں