علی ظفر پاکستانی فلم میں انٹری مارنے کو تیار

علی ظفر کو ہدایتکاراحسن رحیم نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

علی ظفر کو ہدایتکاراحسن رحیم نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر بالی ووڈ کے بعد اب پاکستانی فلم نگری میں انٹری مارنے کو تیار ہیں۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعداب بالی ووڈ میں کام تلاش کرنے والے اداکار پاکستانی فلم نگری کی طرف رخ کر رہے ہیں اور اداکارہ ماہرہ خان کے بعدعلی ظفر بھی پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔


گلوکارو اداکار علی ظفر کو ہدایتکاراحسن رحیم نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد لالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم ہوگی جب کہ فلم ایکشن کامیڈی پر مبنی ہوگی جس کا نام تاحال نہیں رکھا گیا۔

دوسری جانب ہدایتکار احسن رحیم کا کہنا تھا کہ علی ظفر کو فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں جب کہ علی ظفر فلم کے کردار کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور ان کے مدمقابل اداکارہ کو بھی جلد کاسٹ کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے بالی ووڈ میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''تیرے بن لادن''،''میرے برادر کی دلہنیا''،''لندن، پیرس ،نیویارک''،''چشمے بدور''،''ٹوٹل سیاپا''اور ''کل دل'' شامل ہیں۔
Load Next Story