کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں متحدہ سیکٹر سے بھاری اسلحہ برآمد ترجمان رینجرز

برآمد شدہ اسلحہ اور ایمونیشن کا ذخیرہ بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جانا تھا، ترجمان رینجرز

برآمد شدہ اسلحہ اور ایمونیشن کا ذخیرہ بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جانا تھا، ترجمان رینجرز - فوٹو: فائل

رینجرز نے اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ون اے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ون اے میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں اسلحہ اور ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحے میں 3 ایس ایم جی، 3 ایٹ ایم ایم رائفل، 4 سیون ایم ایم رائفل، 22 بور رائفل، 30 بور رائفل، رپیٹر، 10 آر پی جی ، 7 راکٹ ، تھری جی ایس ایم جی اور ایل ایم جی کے ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔


 

ترجمان کے مطابق اسلحہ بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جانا تھا جو ایک دکان کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
Load Next Story