کابل میں ملٹری بیس پر حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک

ملٹری بیس پر حملہ اندر سے ہی کیا گیا، افغان حکام


ویب ڈیسک October 19, 2016
ملٹری بیس پر حملہ اندر سے ہی کیا گیا، افغان حکام. فوٹو: فائل

SUKKUR: افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری بیس پر حملے کے نتیجے میں 2 امریکی ہلاک ہوگئے جب کہ افغان حکام کی جانب سے اسے اندرونی حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں امریکی بیس پر حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اور ایک سویلین ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کی جانب سے واقعے سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح شخص نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری اور ایک امریکی سروس میمبر ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب افغان حکام نے ملٹری بیس پر حملے کو اندرونی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری بیس پر حملہ بیرونی حملہ نہیں بلکہ اندر ہی کسی مسلح شخص نے فائرنگ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں