کراچی حصص مارکیٹ نئی بلندیوں کی طرف گامزن

شرح سود میں کمی کے امکان پر خریداری، انڈیکس 62 پوائنٹس اضافے سے16806 ہوگیا


Business Reporter December 14, 2012
59 فیصد شیئر پرائسز، مارکیٹ سرمایہ 16 ارب روپے بڑھ گیا،11 کروڑ 92 لاکھ حصص کا لین دین۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نئی مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرح سود کم ہونے کے توقعات،اتحادی سپورٹ فنڈ کے60 کروڑ جلد جاری ہونے اور آئی ایم ایف سے قرضوں کی ممکنہ ری شیڈولنگ جیسی اطلاعات نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کونئی بلندی کی طرف گامزن کردیا۔

تیزی کے سبب 59 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں16 ارب31 کروڑ38 لاکھ95 ہزار877 روپے کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں و مالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر37 لاکھ52 ہزار425 ڈالر کا انخلا بھی کیا گیا۔

لیکن مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ غیرملکیوں کی جانب سے34 لاکھ37 ہزار654 ڈالر، این بی ایف سیز 1 لاکھ 64 ہزار608 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 1 لاکھ50 ہزار163 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 61.98 پوائنٹس بڑھ کر16806.58 ہوگیا۔

01

کے ایس ای30 انڈیکس 53.41 پوائنٹس اضافے سے 13603.64 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 131.76 پوائنٹس بڑھ کر28825.72 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت5.68 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر11 کروڑ 92 لاکھ6 ہزار110 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ357 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں210 کے بھائو میں اضافہ 122 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں