اوگرا کی سی این جی ایسوسی ایشن کو گیس 73 روپے کلو بیچنے کی پیشکش

سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور توقع ہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا، اوگرا حکام


ویب ڈیسک December 13, 2012
سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور توقع ہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا، اوگرا حکام فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سی این جی ایسوسی ایشن کو سی این جی 73 روپے فی کلو پر بیچنے کی پیشکش کردی۔


اسلام آباد میں سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد اوگرا کے سینئر حکام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور توقع ہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔


مذاکرات میں اوگرا کی جانب سے سی این جی کی نئی قیمتیں حکومت کی پالیسی گائیڈ لائن سے مشروط کردی گئی ہیں اور حکومت کی طرف سے گائیڈ لائن نہ ملنے تک سی این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔


سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ اور رہنما ملک خدا بخش نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اوگرا کے ساتھ سی این جی معاملے پر اہم نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں