بھارتی وزیرخارجہ7ستمبرکو3روزہ دورے پرپاکستان آئینگے

ایس ایم کرشنا صدرزرداری،وزیراعظم راجاپرویزاشرف،نواز اور شجاعت سے ملیں گے


INP July 25, 2012
ایس ایم کرشنا صدرزرداری،وزیراعظم راجا پرویز اشرف، نواز اور شجاعت سے ملیں گے. فائل فوٹو

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا7ستمبر سے تین روزہ دورے پر پاکستان آئیںگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرشرت سبھروال نے منگل کوسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی اورانہیں ایس ایم کرشناکے دورہ پاکستان کی تاریخوں سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں بھارت ہائی کمشنرشرت سبھروال اورسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کرشناکے دورے کی تیاریوں سمیت دوطرفہ امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔کرشنااپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیرخارجہ حناربانی کھرسے ملاقات کریںگے جس میں ممبئی حملوں کے تناظرمیں دو سال سے زائدوقفے کے بعدگزشتہ سال بحال ہونے والے مذاکرات کے عمل پرنظرثانی کریںگے۔

اسلام آبادمیں اپنے قیام کے دوران بھارتی وزریرخارجہ صدرزرداری،وزیر اعظم راجاپرویزاشرف،مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اورمسلم لیگ(ق)کے صدر چوہدری شجاعت سمیت بعض اہم سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریںگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں