طالبان کی افغان حکومت سے قطر میں مذاکرات کی تردید

ستنکزئی یا کسی اور عہدیدار سے امارات اسلامیہ کے نمائندوں کی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان


Monitoring Desk/News Agencies October 20, 2016
طالبان اور افغان حکومت کے درمیان خفیہ مذاکرات کا سلسلہ ستمبر سے دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ قطر میں ہونے والے خفیہ مذاکرات کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایک غیر ملکی خیر رساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں اس قسم کے مذاکرات یا ملاقات کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات اسلامیہ کے نمائندوں کی ستنکزئی یا کسی اور عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ'' مذاکرات کے حوالے سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہماری پالیسی اس حوالے سے بالکل واضح ہے''۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار گارجین نے رپورٹ کیا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان خفیہ مذاکرات کا سلسلہ ستمبر سے دوبارہ شروع ہوچکا ہے جبکہ بیشتر ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اب تک مذاکرات کے دو دور قطر میں مکمل ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |