بجلی 276 روپے سستی ہونے کا امکان صارفین کو 18 ارب کا ریلیف ملے گا

ماہ ستمبر کیلیے ریفرنس فیول لاگت 6 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقررتھی


Numainda Express October 20, 2016
ستمبر میں آر ایل این جی کی دستیابی کے باوجود ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 10 کروڑ 10 لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی۔ فوٹو: فائل

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی 2 روپے 76 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی جس سے کراچی کے علاوہ ملک بھرکے بجلی صارفین کو18ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ستمبرکیلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی جس میں کہا گیا کہ ماہ ستمبر کیلیے ریفرنس فیول لاگت 6 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقررتھی جبکہ اصل فیول لاگت 3 روپے 67 پیسے فی یونٹ رہی۔

ستمبر میں آر ایل این جی کی دستیابی کے باوجود ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 10 کروڑ 10 لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی جس پر 1 ارب 25 کروڑ روپے لاگت آئی، ستمبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر12روپے32پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی جبکہ آرایل این جی پر6روپے58پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ ستمبر میں مجموعی طورپر10ارب یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کیے گئے جس پرفیول لاگت 36 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں