بلاول نے پیپلز پارٹی سندھ کی صدارت کیلیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے
قائم علی شاہ، نثار کھوڑو اور مولا بخش چانڈیو شامل ہیں، صوبے بھر میں کارکنوں سے تجاویز لی گئیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے کے تمام اضلاع سے کارکنوں کی تجاویز موصول ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی صدارت کیلیے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔
بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت کے درمیان مشاورت کے بعد جلد ہی فائنل نامزدگی ہو گی۔ جن تین امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے ان میں سید قائم علی شاہ، نثار احمد کھوڑو اور مولا بخش چانڈیو شامل ہیں۔
بیان کے مطابق نئی باڈی پارٹی کارکنان اور جیالوں کی امنگوں کی عکاس ہوگی۔ یہی مشق دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی اضلاع کی سطح تک نافذ ہو گی۔ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کیساتھ ساتھ تینوں امیدواروں سے ذاتی طور بھی انٹرویو کریں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ 4ماہ کے دوران پارٹی کی صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹیوں نے ضلعی سطح پر جاکر جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیے۔