کئی اداکاراؤں کے گلوکارائیں بننے کے سپنے پورے نہ ہوسکے

نرما‘ زارا شیخ ‘ نور‘ میرا ‘ وینا ملک اور فضا علی نے بھی موسیقی کے اسرارورموز بھی سیکھنے شروع کردئیے تھے۔


Cultural Reporter December 14, 2012
کئی اداکاراؤں نے گلوکاری کی خواہش کا اظہار انٹرویوز میں بھی کیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: کئی اداکارائوں کے گلوکارائیں بننے کے سپنے پورے نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارم طاہر ' عامرہ ممتاز ' ارم حسن ' نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع کرتی رہیں انھیں کامیابی نہ مل سکی ۔

بعدازاں تینوں نے شادی کرکے مستقل طور پر شوبز کو خیرباد کہہ دیا 'جن میں سے اداکارہ ارم طاہر حال ہی میں واپس آگئی ہیں اور ان دنوں الحمراء ہال ون میں اسٹیج ڈرامہ '' مٹی دے کھڈونے'' میں کام کر رہی ہیں۔ ان کے علاوہ اداکارہ نرما ' زارا شیخ ' نور ' میرا ' وینا ملک اور فضا علی نے بھی گلوکاری کے میدان میں آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے موسیقی کے اسرارورموز بھی سیکھنے شروع کردئیے تھے۔ اداکارہ زاراشیخ نے آڈیو البم کے لیے چند ایک گانے بھی ریکارڈ کروائے مگر یہ پراجیکٹ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔

اداکارہ نور 'نرما اورمیرا نے بھی گائیگی کے میدان میں کچھ کردکھانے کا عزم لیے بھرپور انداز سے آئیں' اس خواہش کا اظہار وہ اپنے انٹرویوز میں بھی کرتی رہیں 'مگر ان کی یہ خواہش اور ارادہ خبروں تک ہی محدود ہوکر رہ گیا۔ کمپیئر 'ماڈل واداکارہ فضاء علی کے بارے میں بھی اس حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں مگر ان دنوں ایک نجی چینل کے مارننگ شو کی میزبانی ' ایکٹنگ اور ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھی جارہی ہیں۔ اداکارہ وینا ملک نے آڈیو البم ریلیز کرنے کے لیے فلم ''کیوں تم سے اتنا پیار ہے'' کے موسیقار وگلوکار شازعلی کو سائن کیا ہوا تھا 'ان کے بھارت روانہ ہوجانے کے بعد یہ پراجیکٹ بھی مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا تھا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ وینا ملک نے بطور گلوکارہ آڈیو ویڈیو البم کو بھارت سے ہی ریلیز کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں