ہریشتہ بھٹ آج چہروں پر مسکراہٹیں لانےکیلئے جلوہ گر ہونگی

ہریشتہ بھٹ نے ’’اماں کی بولی ‘‘میں کردار نبھانے کے لیے بھی اس طرح کے کئی گھرانوں کا مشاہدہ کیا۔


Showbiz Desk December 14, 2012
بالی وڈ میں اب کامیڈی فلموں کی اہمیت بڑھ رہی ہے،ہریشتہ بھٹ۔ فوٹو : فائل

2001ء میں شاہ رخ کے مدمقابل فلم''اشوکا ''میں پہلی بار جلوہ دکھانے والی بالی وڈ اداکارہ ہریشتہ بھٹ آج نئی فلم ''اماں کی بولی ''میں پھر جلوہ گرہونگی۔

اس کامیڈی فلم میں اداکارہ شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرینگی ۔ اداکارہ ہریشتہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار نبھارہی ہوں ،انھوں نے بتایا کہ اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔فلم شائقین کو پسند آئے گی ۔اس کامیڈی فلم کو سجن اگروال نے لکھا ہے اور اس میں تمام کرداروں نے اپنے فن سے تفریح کا مکمل سامان پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ قبل ازیں ایکشن فلموں میں کردار نبھائے اور اب لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے لیے اس فلم کا سہارا لیا ہے ۔فلم کے ذریعے ڈپریشن کا خاتمہ کرنے کی تکنیک آئی ہے اور ہم نے اس کو جدید خطوط پر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ہریشتہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اب کامیڈی فلموں کی اہمیت بڑھ رہی ہے لوگ غم بھلانے کے لیے کامیڈی فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔اداکارہ کے مطابق نئی فلم بھی شاہکار ہوسکتی ہے اس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔کامیڈی کرنا کوئی آسان بھی نہیں مگر ایک فنکار کے لیے ہر طرح کا کردار نبھانا ضروری ہے ۔انسان کے جذبات میں غم اور خوشی کا امتزاج ہے اور جو فنکار عمومی جذبات کو سمجھتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں ۔

3

ہریشتہ بھٹ نے کہا کہ نئی فلموں میں مختلف کردار نبھانے کے لیے خود کو تیار کیا ہے ۔فلم ''اماں کی بولی ''میں کردار نبھانے کے لیے بھی اس طرح کے کئی گھرانوں کا مشاہدہ کیا انکی گفتگو اور غمی و خوشی کے حقیقی مناظر کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا کردار نبھایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کردار وہی یادگار ہوتا ہے جو حقیقت کے قریب ہوتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ یہ فلم معمر خاتون کے گرد گھومتی ہے ،اماں اپنی جوان اولاد کی حرکات اور سے نالاں ہیں ،5کردار اماں کے 40ہزار چوری کرتے ہیں ،تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں کو خوبی سے نبھایا ہے ۔واضح رہے کہ31سالہ بالی وڈ اداکارہ ہرشتہ بھٹ 10مئی 1981ء کو ممبئی کے بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں ۔پہلی فلم2001ء میں شاہ رخ کے ساتھ ''اشوکا''کی مگر3 200ء میں فلم ''حاصل ''نے کیرئیر کو نیا موڑ دیدیا ۔اس فلم سے انکی الگ شناخت ہوئی۔بچپن سے ہی رقص کی تعلیم حاصل کی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسکول کے زمانے سے ہی خود کو فٹ رکھنے کے لیے مشق کی ہے اور رقص بھی بڑے انہماک اور لگن سے سیکھا ہے ۔

ٹرینٹی کالج لندن سے تعلیم مکمل کی ۔کتھک رقص کے لیے باقاعدہ استاد سے سبق لیا ۔کمرشلز کے لیے پرفارم کیا ،میوزک البم ''آنکھوں میں تیرا ہی چہرہ ''میں شاہد کپور کے مدمقابل پرفارم کیا۔ 2002ء میں ابھیشک بچن کے ساتھ فلم ''شرارت ''میں جلوہ گر ہوئیں ،اسکے بعد 2011ء تک کے دوران 31رومانوی اور ایکشن ،کامیڈی فلموں میں پرفارم کرکے شائقین سے داد وصول کی ،اداکارہ کی اب نئی فلم ''اماں کی بولی ''آج سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں