سلمان اور سوناکشی کی فلم کا نیا پرومو ڈائیلاگ ریلیز

فلم ’’دبنگ ٹو ‘‘ سال رواں 21د سمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،


Net News December 14, 2012
دبنگ ٹو میں سلمان خان اور سوناکشی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی و ڈ اسٹارز سلمان اور سوناکشی نئی فلم ''دبنگ ٹو'' کا نیا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کردیا گیا ہے ۔

اسٹائل میں سینما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہیں ۔قبل ازیں بلاک بسٹر فلم دبنگ کے سیکوئل'' دبنگ ٹو'' کے نئے رومانٹک سانگ''سانسوں نے''کی وڈیوجاری کی گئی تھی ۔اب فلم کے ولن کے ساتھ ہیرو سلمان کا پرومو ڈائیلاگ ریلیز ہوا ہے ۔اس سے پہلے سونو نگم اورتلسی کمار کی آوازمیں ریکارڈ ہونیوالے سانگ کو ریلیز کیا گیا یہ گیت سلمان اور سوناکشی پر فلمایا گیا ہے۔سلمان کے بھائی ارباز خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو ارباز اور انکی اہلیہ ملائیکا اروڑا خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔پچھلی فلم کی طرح اس فلم میں سلمان چلبل پانڈے کے کردار میں بطور ہیرو جب کہ سوناکشی ایک بار پھر ہیروئن رجو پانڈے کے کردار میں موجود ہیں تاہم فلم کے ولن اس بار سونو سوڈ کے بجائے پرکاش راج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں