سندھ یونائٹیڈ پارٹی کان لیگ سے اتحادقوم پرستوں کااتحاد بکھرگیا

سپنا میں شامل جماعتیں سولوفلائٹ سے گریزکریں،قادرمگسی،کچھ دوست جلد بازی کررہے ہیں،پلیجو

سپنا میں شامل جماعتیں سولوفلائٹ سے گریزکریں،قادرمگسی،کچھ دوست جلد بازی کررہے ہیں،پلیجو

سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ پروگریسیو نیشنلسٹ الائنس نے آئندہ انتخابات میں مشترکہ حصہ لینے کا اعلان کیا تھا مگرسندھ یونائٹیڈ پارٹی کے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے بعد اس اعلان پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیںآتا۔ عوامی تحریک،سندھ ترقی پسند پارٹی اورسندھ یونائٹیڈ پارٹی نے سندھ پروگریسیو نیشنلسٹ الائنس (سپنا) کے نام سے اتحاد قائم کیاتھا۔ پچھلے دنوں مسلم لیگ ن سے سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے اتحاد کے بعد اس میں دراڑیں پڑگئیں۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرقادر مگسی کاکہنا ہے کہ نواز شریف سے اتحاد جلال محمود شاہ کا انفرادی فیصلہ ہے، اس سے سپنا کا کوئی تعلق نہیں۔ سپنا کے موجودہ کنوینر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ باہمی طور پر کوئی چارٹر بنایا جاتا جس کے تحت دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیے جاتے،


موجودہ صورت حال میں اب گیند جلال شاہ کی کورٹ میں ہے کہ وہ سپنا کے ساتھ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں یا کسی اور جماعت کی پیروی کرتے ہیں۔ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کاکہنا ہے کہ سپنا میں شامل دیگرجماعتوں کے بھی مسلم لیگ ن سے روابط تھے۔ انھوں نے تجویز دی تھی کہ سپنا کے پلیٹ فارم پر اتحاد کیا جائے مگر انھیں انفرادی طور پر اتحاد کرنے کو کہا گیا۔

قادر مگسی کا کہنا ہے کہ سپنا میں شامل جماعتوں کو سولو فلائیٹ سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ کسی بھی اتحاد کے لیے یہ مہلک علامات ہیں۔ جلال محمود شاہ جلال شاہ کو شکایت ہے کہ سندھ پروگریسیو نیشنلسٹ الائنس وہ شکل اختیار نہیں کرسکا جسے انتخابی اتحاد کہا جاسکے۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ کچھ دوست شاید جلد بازی میں ہیں اورطویل جدوجہد کے بجائے فوری نتائج کے خواہشمند ہیں تاکہ ایک آدھ حلقہ حاصل کیا جاسکے۔
Load Next Story