جج انصاف پر مبنی فیصلہ کریں باقی جو ہوگا میں دیکھ لوں گا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

ہم انصاف کے مسافر ہیں ہرمشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ


ویب ڈیسک October 20, 2016
ہم انصاف کے مسافر ہیں ہرمشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ۔ فوٹو؛ فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصورعلی شاہ کا کہنا ہے کہ جج بننا اللہ تعالیٰ کا انعام ہے یہ نوکری نہیں لہذا کسی سے ڈرنا نہیں جج فیصلہ انصاف پر مبنی کریں باقی جو ہوگا وہ میں دیکھ لوں گا۔

لاہور میں ماتحت عدلیہ کےججوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ججز کو اپنا کردارمعاشرے میں مثالی بنانا ہوگا، ججز کو اپنا کردار ایک ہیرو کی طرح بنایں تاکہ لوگ دیکھنے آئیں کہ ججز کیسے ہوتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ جج بننا اللہ تعالیٰ کا انعام ہے یہ نوکری نہیں لہذا کسی سے ڈرنا نہیں جج فیصلہ انصاف پر مبنی کریں باقی جو ہوگا وہ میں دیکھ لوں گا، ہم انصاف کے مسافر ہیں ہرمشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جب کہ مجھ سمیت ہر کسی کو بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں