غزل گائیک غلام عباس نے نئی البم پر کام شروع کردیا

غزلوں کی دھنیں ترتیب دے رہا ہوں جس کی وجہ سے زیادہ وقت اپنے دفتر میں گزرتا ہے۔


Showbiz Reporter December 14, 2012
البم کو پاکستان، برطانیہ اورامریکہ میں بیک وقت ریلیز کیاجائے گا ، غلام عباس ۔ فوٹو : فائل

غزل گائیک غلام عباس نے مختلف شعراء کے کلاموںپر مبنی غزلوں کی البم پر کام شروع کردیا۔ وہ ان دنوں غزلوں کی مختلف راگوں میں کمپوزیشن ترتیب دے رہے ہیں جن کے مکمل ہونے پرمقامی ڈیو میں باقاعدہ میوزک ٹریک کے ساتھ ریکارڈنگ شروع کی جائے گی۔

غلام عباس نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ایک غیرملکی کمپنی نے البم کی ریکارڈنگ کے لیے رابطہ کیا تھا جن کی ڈیمانڈ پرمعروف شعراء کے کلام پر مشتمل ایک البم پرکام شروع کیا ہے۔ میں ان دنوں غزلوں کی دھنیں ترتیب دے رہا ہوں جس کی وجہ سے زیادہ وقت اپنے دفتر میں گزرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس البم کو پاکستان، برطانیہ اورامریکہ میں بیک وقت ریلیز کیاجائے گا جب کہ بھارت کی ایک مقامی سے بھی معاملات طے کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں