ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ باہمی اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرے، دفتر خارجہ۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور ایک شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری افسوس ناک ہے، یہ اشتعال پسندی باہمی اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا ، بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید ہو گیا تھا۔
Load Next Story