سندھ ہائیکورٹ برساتی پانی کی عدم نکاسی پر انتظامیہ کو نوٹس جاری

گزشتہ سال کی بارش کا پانی تاحال کالونی سے خارج نہیں گیا۔


Numainda Express December 14, 2012
پٹیشنرکی درخواست کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پٹیشن میں تبدیل کردیا اور اسے حیدرآباد بھیج دیا۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے ٹنڈو محمد خان پیپلز کالونی کے رہائشی محمد عرس بروہی، میاں داد اور نواز کھوسو سمیت 12 افراد کی علاقے میں گزشتہ سال کی بارش کا پانی خارج نہ کیے جانے کے خلاف داخل پٹیشن پر ڈپٹی کمشنر اور ٹائون میونسپل ایڈمینسٹریٹرکو جواب دہی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے20 دسمبر کو جواب داخل کرنے کا حکمدیا ہے۔

اس سلسلے میں پٹیشنرکی درخواست کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پٹیشن میں تبدیل کردیا اور اسے حیدرآباد بھیج دیا۔ پٹیشن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ درخواست گزار پیپلیز کالونی میں گزشتہ 20 سال سے رہ رہے ہیں لیکن گزشتہ سال کی بارش کا پانی تاحال کالونی سے خارج نہیں گیا جس کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں اور گھر گرنا شروع ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |