کرن جوہر کا مخالفت اور نازیبا کلمات سے دلبرداشتہ ہوکر ٹوئٹر چھوڑنے کا عندیہ

نازیبا الفاظ والے ٹوئٹ کی وجہ سے یہ پلیٹ فارم ہمیشہ کے لیے چھوڑنے پر مجبور کردیتا ہے، ہدایتکار


ویب ڈیسک October 20, 2016
نازیبا الفاظ والے ٹوئٹ کی وجہ سے یہ پلیٹ فارم ہمیشہ کے لیے چھوڑنے پر مجبور کردیتا ہے، کرن جوہر۔ فوٹو: فائل

معروف ہدایتکار کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پردلبرداشتہ ہو کر ٹوئٹر چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہرپاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دے کرمشکل میں پھنس گئے ہیں جس کے باعث ان کی نئی آنے والی فلم ''اے دل مشکل'' مشکلات کا شکار ہوگئی ہے جب کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آئندہ کام نہ کرنےکے اعلان کے باوجود ہدایتکار کواب بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اب انہوں نے ٹوئٹر چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

کرن جوہر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آئندہ کام نہ کرنے کے اعلان کے باوجود ہندو انتہا پسندوں کی زد میں ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی انہیں مغلظات بکنے اور نازیبا الفاظ کہنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ٹوئٹر پر ایک انتہا پسند کی جانب سے ان کی فلم ''اے دل ہے مشکل''پر تنقید کے ساتھ ساتھ انہیں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے جس کے جواب میں کرن جوہر نے ٹوئٹر کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی۔ اپنے ٹوئٹ میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ نازیبا الفاظ والے ٹوئٹ کی وجہ سے یہ پلیٹ فارم ہمیشہ کے لیے چھوڑنے پر مجبور کردیتا ہے۔

https://twitter.com/karanjohar/status/788329001823637504

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل''کی نمائش کو پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کے باعث انتہا پسندوں کی جانب سے مشکلات کاسامنا ہے جب کہ سنیما مالکان نے 4 ریاستوں میں فلم کی نمائش پر پابندی لگادی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں